شیخوپورہ نیوز:نارنگ منڈی (نامہ نگار/سردار وقار) ضلع شیخوپورہ میں پولیو مہم کا چوتھا روز۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد پرویز پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ میں متحرک۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد پرویز نے شہر کا دورہ کر کے بچوں کو قطرے پلائے اور فیلڈ میں پولیو ٹیموں کو چیک کیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پولیو ٹیموں کے ریکارڈ و دیگر انتظامات کو چیک کیا۔ سی ای او ہیلتھ نے فیلڈ میں متحرک پولیو ٹیموں کو ہدایت کرتے ہوۓ کہا کہ 5 روزہ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر سر انجام دیں تا کہ 5 سال سے کم عمر کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ سی ای او ہیلتھ نے والدین سے اپیل ہے کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تا کہ وطن عزیز سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔
0