0

پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 118,000روپے جرمانہ

شیخوپورہ نیوز:شیخوپورہ(محمد طلال سے)لوگوں کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے کوشاں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمدعاصم جاوید اور ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خاں کی ہدایات پرڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بروز پیر کوخوراک سے منسلک 77 کاروبارکا معائنہ کیا ۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 118,000روپے جرمانہ, ایک کاروبار کوعارضی طور کام کرنے سے روک دیا گیا اور ایک مقدمہ بھی درج کروایا گیا. اس کے علاوہ مختلف دوکانوں سےخوراک کے 3 نمونے بھی لیے گئے.

لوگوں کو خالص دودھ کی فراہمی کو یقنی بنا نے کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر ناکہ لگا کر 58,450 لیٹر دودھ کی کوالٹی کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ 240لیٹر دودھ ,1290 لیٹر زائد المیعاد کوک, فا نٹا اور مرنڈا , 400کلو مربع, 2کلو مصالہ جات اور3.5 کلو آٹا کو موقع پر تلف بھی کیا گیا متعددفوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے. گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں