شیخوپورہ نیوز:شیخوپورہ(غفران محمود سے) شیخوپورہ شہر بھر کے مہنگے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں صفائی کے ناقص انتظامات کا پول کھل گیا
ہاؤسنگ کالونی کے مہنگے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کے والدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ واش رومز کی صفائی کی صورتحال مخدوش ہے اکثر اوقات پانی ہی نہیں ہوتا جس سے طلبہ کو صفائی کے معاملے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان حالات کے پیش نظر بیماریاں پھیلنے اور زیر تعلیم بچوں کی صحت داؤ پر لگنے کے واضح امکانات موجود ہیں
طلبہ کے والدین نے مزید بتایا کہ معائنہ کار ٹیمیں صرف ڈینگی پھیلاؤ روکنے کے لیے زیادہ تر فرضی اور کاغذی کاروائیاں کرتی ہیں جبکہ انہیں تعلیمی اداروں کا مفصل معائنہ کرنا چاہئیے تاکہ اصل صورتحال کھل کر سامنے آسکے
پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان روپیہ بچانے کی خاطر کم تنخواہ پر ملازم رکھتے ہیں جو اکثر و بیشتر ڈیوٹی انجام دینے کی بجائے جان چھڑاتے ہیں اور اداروں میں صفائی کے انتظامات ناقص رہ جاتے ہیں جس سے تمام عمر کے طلبہ کو بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں
والدین نے سرکاری اداروں کو توجہ دلائی ہے کہ اس حوالے سے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے جائیں اور تعلیمی اداروں کے مالکان کو سختی سے صفائی کے مناسب اور درست اقدامات کو یقینی بنانے پر مجبور کیا جائے
0