0

ریموٹ ایریاز میں راشن مستحق افراد تک پہنچانے کے لۓ عملہ دریا راوی کو کشتی پر سوار ہو کر کراس کر رہا ہے۔

شیخوپورہ(شیخوپورہ نیوز سے) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق رمضان نگہبان راشن پیکج کے تحت مستحق افراد کو گھر گھر جا کر راشن بیگ کی فراہمی جاری ہے۔ ضلع بھر کے 2 لاکھ 30 ہزار 706 مستحق افراد کو رمضان نگہبان راشن بیگ گھر کی دہلیز پر دئے جائیں گے ، گذشتہ 5 روز میں 45 ہزار سے ذائد مستحق افراد کو فوڈ ہمپرز تقسیم کۓ جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ کے دور دراز علاقے جہاں پہنچنے کے لۓ دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ایسے علاقہ جات میں بھی راشن مستحق افراد کی دہلیز تک پہنچایا جا رہا ہے ، ریموٹ ایریاز میں راشن مستحق افراد تک پہنچانے کے لۓ عملہ دریا راوی کو کشتی پر سوار ہو کر کراس کر رہا ہے۔ 10 رمضان تک تمام مستحقین کو راشن بیگ پہنچا دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں