0

اپنا ووٹ بیچنے کی بجائے عوام کیساتھ کھڑا ہونا پسند کیا، انعام الحق ڈوگر

شیخوپورہ نیوز: صفدر آباد (محمد عزیرکاہلوں)اپنا ووٹ بیچنے کی بجائے عوام کیساتھ کھڑا ہونا پسند کیا، انعام الحق ڈوگرصفدرالحق چھبہ ڈوگر خاندان نے اقتدار کے دوران عام آدمی کے لئے آواز اٹھائی
صفدرآباد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 144 سردار انعام الحق ڈوگر نے کہا ہے کہ صفدر آباد کی تاریخ کو اٹھا کر دیکھ لیں بانی تحصیل صفدر آباد صفدر الحق چھبہ ڈوگر سابق ایم پی اے کا خاندان
جب بھی اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھا تب تب عام آدمی کے حق کے لیئے آواز اٹھائی، غریب آدمی کے روزگار دلوانے کے لیے کام کیا۔ اقتدار حاصل کرتے اپنا ووٹ بیچنے کی بجائے عوام کیساتھ کھڑا ہونا پسند کیا اور اپنے حلقے کی ترقی کی بات کی۔ صفدر آباد کو تحصیل کا درجہ دلوایا۔ صفدر احق چھبہ ڈوگر نے اپنی سیاست کا آغاز وقت کے فرعون کے خلاف بغاوت کر کے کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں