0

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان شہریوں کو سروس ڈلیوری کے نظام میں بہتری کے لیے دن رات متحرک

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان شہریوں کو سروس ڈلیوری کے نظام میں بہتری کے لۓ دن رات متحرک۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کے سروس ڈلیوری کے نظام میں بہتری کے لۓ ضلع بھر کے دورے جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صفدر آباد پہنچ گۓ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جاٸزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد آیوشہ ظفر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال اور دیگر افسران بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر داکٹر وقار علی خان نے ٹی ایچ کیو میں ایمرجنسی وارڈ اور مختلف شعبہ جات میں صفائی ستھرائی ، عملہ کی حاضری اور ادویات کے اسٹاک کاجائزہ لیا اور مریضوں اور انکے لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے متعلقہ حکام کو زیر علاج مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوۓ کہا کہ ڈاکٹرز ، پیر امیڈیکل سٹاف و دیگر عملہ اپنی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنائیں۔ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین علاج ، تشخیص کے ساتھ مفت ادویات کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات دینے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے کیونکہ شہریوں کو صحت کی بہترین ، بروقت اور مفت سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں