0

ڈی پی او شیخو پورہ زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ صفدرآباد نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار

شیخوپورہ نیوز:صفدرآباد( محمد عزیرکاہلوں) ڈی پی او شیخو پورہ زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ صفدرآباد نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کےوارداتوں کے دوران لوٹا ہوا رکشہ ۔ موٹر سائیکل ۔ اسلحہ اور 3 لاکھ روپے نقدی وصول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صفدر آباد نوید احسن ورک نے اختر گجراے ایس آئی کے ہمراہ 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔ جنہوں نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ دوران تفتیش پولیس نے ڈاکوؤں سے 1 رکشہ 2 پسٹل ۔ 2 موٹر سائیکل ۔ 1 موبائیل برآمد اور 3 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی۔ مزید انکشافات کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں