0

شیخوپورہ بھکھی روڈ شیخوپورہ کو بنانے کےلیے منصوبے کا افتتاح کیاگیا

شیخوپورہ تحصیل شرقپور شریف (محمد طلال سے ) صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری اور صوبائی وزیر قانون پنجاب خرم شہزاد ورک نے آج بھکھی روڈ شیخوپورہ کو بنانے کےلیے منصوبہ کا افتتاح کیا اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں چوہدری ندیم گھگ،مختار بخاری وغیرہ بھی شامل تھے یہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی تعمیر کے لیے کئی بار احتجاج بھی کیا گیا متعدد حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں لیکن کسی بھی نمائندہ حکومت کی طرف سے طرف اہل علاقہ کےلیے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا اب اس علاقے کی عوام کے دیرینہ مطالبہ پر اس روڈ کی تعمیر کےلیے خصوصی کاوش سابق ایم پی اے صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری شامل ہے اہل علاقہ نے سڑک کی تعمیر شروع کرنے پر صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک اور صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری کا خصوصاً شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں