0

شرقپور شریف لاہور جڑانوالہ روڈ کے قریب ڈکیتی کی واردات دو ڈاکو ہلاک

شرقپور شریف (نامہ نگار) گزشتہ رات شرقپور شریف لاہور جڑانوالہ روڈ کے قریب ڈکیتی کی واردات چار ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران ان کا سامنا نامعلوم مسلح کار سواروں سے ہوگیا نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے دو ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہو موقع سے فرار ہو گئے مقامی پولیس کو 15 کی کال موصول ہونے پر پولیس جب موقع پر پہنچی,2 افراد کی ڈیڈ باڈیز ملی۔ان ڈیڈ باڈیز کے پاس سے اسلحہ, موٹر سائیکل اورنقدی وغیرہ بھی ملی ہیں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت خلیل اور اسفند یار کے نام سے ہوئی ہے شیخوپورہ پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ ڈاکو چوری, ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے
ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکووں کی ڈیڈ باڈیز پوسٹمارٹم کے لیےہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں