شرقپور شریف (نامہ نگار) سابق ضلع ناظم شیخوپورہ،سابق ایم این اے ، سابق ایم پی اے صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے علامہ محمد اقبال رح کے ایک سو پنتالیسویں یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ
مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال رح ایک درویش صفت عالمی لیڈر اور قومی شاعر تھے جنہوں نے عالم اسلام کی ترجمانی کرتے ہوئے پوری امتِ مسلمہ سمیت عوام کی راہنماٸی فرماٸی، علامہ محمد اقبال رح کے فرمودات سے ہمیں اسلام کا حقیقی پیغام سمجھنے میں مدد ملتی ہے اگر آج بھی ان کے افکار پر عمل کیا جاۓ تو ہمارے سارے مساٸل حل ھو سکتے ہیں۔
مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا علمیہ یہ ھے کہ نواز شریف اور زرداری جیسے لالچی لوگ خود کو اس قوم کے لیڈر سمجھے ہوئے ہیں اور عوام میں سے بھی کچھ افراد انہیں راہنما سمجھ بیٹھے ہیں، پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں علامہ اقبال کے افکار کی طرف جانا ھو گا اور ملکی آئین اور قانون کی تمام کتابیں قران و سنت کے عین مطابق بنانی ہوں گی ۔
اس عظیم ملک کو بچانا ھے تو نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن جیسے نام نہاد کرپٹ مافیا سے جان چھڑانی ضروری ہے تا کہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں وہ ریاست بنایا جائے جس کا تصور علامہ اقبال رح نے دیا تھا۔
0