0

شیخوپورہ پولیس کا شرقپور میں امن کی فضاء اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو قائم کرنے کے لیے فلیگ مارچ

شیخوپورہ پولیس کا شرقپور میں امن کی فضاء اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو قائم کرنے کے لیے فلیگ مارچ۔شیخوپورہ (محمد طلال سے)16 اکتوبر کے ضمنی الیکشنPP-139 کے سلسلہ میں شیخوپورہ پولیس نے رینجرزکے ساتھ شرقپور میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ میں رینجر,ڈسٹرکٹ پولیس, ایلیٹ فورس ,ٹریفک پولیس, ڈالفن سکواڈ اور ریزرو پولیس نے حصہ لیا۔ ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کی جان و مال کی حفاظت, شہر میں امن کی فضاء اور قانون کی بالا دستی کو قائم کرنا ہے۔فلیگ مارچ کی قیادت میں ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار , ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ فاروق امجد بٹر ,ڈی ایس پیز ,ایس ایچ اوز ,ٹریفک پولیس,ڈالفن سکواڈاور ایلیٹ فورس شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں