شرقپور شریف(ندیم اسلم) الیکشن 16 اکتوبر کو ہی ہونگے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسلم لیگ ن کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دے گے
16 اکتوبر کا میدان ان شااللہ صاحبزادہ میاں ابوبکر شرقپوری جیتیں گے ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم،سابق ایم این اے،سابق ایم پی اے صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری نے کیا وہ مڈل سکول گراؤنڈ میں 12 اکتوبر کو عمران خان کی شرقپور شریف آمد کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے انہوں نے پریس کلب شرقپور شریف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک بہادر اور نڈر لیڈر ہیں موجودہ حالات میں عمران خان ہی واحد مسلم لیڈر ہے جو عالم اسلام کی صحیح معنوں میں ترجمانی کرتا ہے موجودہ دور میں عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں تیل،گیس،بجلی،دالیں،گھی اور سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں آئیے ضمنی انتخابات میں بلا کے نشان پر مہر لگا کر عمران خان کے دست و بازو بنیں اور وطن عزیز کو کامیابی و کامرانیوں کے سفر پر گامزن کریں اس موقع پر امیدوار پاکستان تحریک انصاف پی پی 139 صاحبزادہ میاں ابوبکر شرقپوری نے کہا کہ کل عمران خان کی شرقپور شریف آمد پر عوام کا جم غفیر ان کا والہانہ استقبال کرے گا اور اپنے قائد کی آمد پر جلسہ گاہ میں ہزاروں افراد کا اجتماع اس بات کا ثبوت ہوگا کہ اب امپورٹڈ حکومت کو کسی طور بھی قبول نہیں کریں گے۔