0

ایس ایچ او تھانہ نارنگ رانا سجاد اکبرکا اپنی ٹیم کے ہمراہ 47 مقدمات میں مطلوب اشتہاری بین الاضلاعی ڈکیٹ گینگ گرفتار

شیخوپورہ نیوز:نارنگ منڈی (نامہ نگار/سردار وقار)
ایس ایچ او تھانہ نارنگ رانا سجاد اکبرکا اپنی ٹیم کے ہمراہ 47 مقدمات میں مطلوب اشتہاری بین الاضلاعی ڈکیٹ گینگ گرفتار۔18 مقدمات میں تھانہ نارنگ میں مطلوب ہیں ۔مسروقہ مال برآمد ۔دوران ناکہ بندی 3 کلو منشیات برآمد ۔ملزمان پابند سلاسل۔عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ہماری ڈیوٹی میں شامل ہے جو کہ ہم احسن انداز میں پوری کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ نارنگ رانا سجاد اکبر نے ینگ جرنلسٹ پریس کلب نارنگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف میری کھلی جنگ ہے جبکہ اپنے کپتان ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل مریدکے ملک طاہر صدیق کی زیرنگرانی ہم جرم کرنے والے ڈاکوؤں ۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے رہیں گے ۔47 مقدمات میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیٹ گینگ گرفتار۔ ذوالفقار ،سہیل وغیرہ پر مشتمل گینگ نے بوڑھے اوٹھ سے نقدی، ٹریکٹر اور مختلف وارداتوں میں مطلوب گینگ کو گرفتارکر لیا مختلف مقام مقامات سے دوران ناکہ بندی تقریبا تین سو کلوگرام منشیات برامد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں