شیخوپورہ نیوز:نارنگ منڈی (نامہ نگار/سردار وقار) سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی طرف سے نارنگ منڈی کے مرد و خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ تفریحی پارکس کا تحفہ بالکل تیار ۔ تین کروڑ اسی لاکھ روپے کی لاگت سے کوڑا کرکٹ اور بدبو دار جوہڑ کو خوبصورت پارک میں تبدیل کر دیا ۔افتتاحی تقریب 10 دسمبر بروز اتوار کو ہو گی ۔انتظامیہ کا اعلان تفصیلات کے مطابق ملک محمد یوسف سابقہ چیئرمین ،رانا کلیم ارشد ،صدر میاں امجد علی ،محمد شفیق بٹ ،چوہدری غلام عباس گجر سابقہ ناظم ،ملک بشیر احمد ،چوہدری بختیار احمد ۔ملک عبدالستار گوگی ،ملک محمد عمران ۔چیف آرگنائزر انجمن شہریان حافظ رانا عون الباری ،دلاور جان ،محمد جاوید بٹ،ملک شکیل احمد ،اعجاز خاں ٹیپو و دیگر مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے مطالبے پر سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے نارنگ منڈی کی عوام کے دو خوبصورت پارک تعمیر کروائے جن کی مجموعی لاگت تقریباً تین کروڑ اسی لاکھ روپے ہے۔ان پارکس میں عوام کے لیے قومی معیار کی بہترین سہولیات میسر کی گئی ہیں۔دونوں پارکس میں سیر کے لیے واکنگ ٹریکس، بیٹھنے کے لیے عمدہ سیٹس ،خوبصورت لائٹس ۔خوش نما سایہ دار درخت اور رنگ برنگے پھول دار پودے، بچوں کے لیے خوبصورت جھولے اور امپورٹڈ بہترین گھاس سے آراستہ یہ پارکس اپنے اختتامی مراحل میں ہیں ۔انشاءاللہ 10 دسمبر بروز اتوار 3 بجے سہ پہر افتتاحی تقریب سجے گی۔جس میں مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ،رانا احمد عتیق انور اور چوہدری حسان ریاض ہوں گے ۔نارنگ منڈی کی عوام کے لیے یہ تحفہ ان کے سپرد کر دیا جائے گا ۔یاد رہے ملک محمد یوسف ،رانا کلیم ارشد ۔میاں امجد علی، شفیق احمد بٹ و دیگر دوستوں نے ان پارکس کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کے لیے شب روز انتھک محنت کی ہے اب باری عوام کی ہے وہ بھی اس یادگار موقع پر دوستوں اور ساتھیوں سمیت بھرپور شرکت کریں اور ہمارے ساتھ مل کر اس خوبصورت تحفے پر رانا تنویر حسین،رانا احمد عتیق انور اور چوہدری حسان ریاض کا شکریہ ادا کریں اور نارنگ امد پر خوش آمدید کہیں۔
0