عام انتخابات میں مسلم لیگ نواز واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔رانا تنویر حسین
شیخوپورہ نیوز نارنگ منڈی (نامہ نگار/سردار وقار) عام انتخابات میں مسلم لیگ نواز واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔رانا تنویر حسین 8 فروری کا سورج مسلم لیگ نواز کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔چوہدری حسان ریاض محمد راشد بلال منہاس نے خاندان اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو چھوڑ کر آنے والے الیکشن میں سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین،رانا احمد عتیق انور اور چوہدری حسان ریاض پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں نجی شادی ہال میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔مہمانوں کو خوبصورت انداز میں پھولوں کے ہار ،مالائیں پہنا کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ڈھول کی تھاپ پر خوش آمدیدکہا گیا۔ینگ جرنلسٹ پریس کلب کے وفد نے خصوصی شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماء اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف لوگوں کے دلوں کی دھڑکن اور کامیابی کی ضمانت ہیں انشاءاللہ چوتھی بار منتخب ہو کر ملک کو عمرانی ٹولے نے جو نقصان پہنچایا اس کا ازالہ کریں گے۔ایوان فیلڈ ریفرنس میں میاں نواز شریف کی کی جیت حق اور سچ کی فتح ہے۔انے والا وقت مسلم لیگ نواز کا ہے ۔اپ کا ہے جو میاں نواز شریف پر اعتماد کرتے ہیں ۔چوہدری حسان ریاض نے کہا کہ مسلم لیگ نواز ہی پاکستان کی کامیابی کی ضمانت ہے جیسے پہلے پاکستان سے اندھیروں ،مہنگائی اور غربت کو ختم کیا تھا اس بار بھی ملک سے مہنگائی ،غربت کا خاتمہ کریں گے نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے انشاءاللہ 8 فروری کا سورج مسلم لیگ نواز کی فتح و نصرت کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔نارنگ فروٹ منڈی کے آڑھتی اور سیاسی و سماجی شخصیت راشد بلال منہاس نے خاندان اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ کر رانا تنویر حسین ۔رانا احمد عتیق انور اور چوہدری حسان ریاض پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اور واضح کیا کہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ نواز کو کامیاب کروانے کے لیے بھرپور کمپین کریں گے اور اپنے قائدین کے ساتھ ہر طرح کے حالات میں چٹان کی طرح کھڑے رہیں گے۔مسلم لیگ نواز کے کارکنوں نے راشد بلال منہاس اور ساتھیوں کوخوش آمدید کہا ۔اخر میں راشد بلال منہاس نے انیوالے دوستوں ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
0