شیخوپورہ نیوز نارنگ منڈی (نامہ نگار/سردار وقار) ینگ جرنلسٹ پریس کلب نارنگ میں سینئر صحافی چوہدری آصف علی باجوہ ،سید اعجاز حیدر زیدی اور ملک محمد آصف کی شمولیت۔ ینگ جرنلسٹ پریس کلب فیملی میں سید اعجاز حیدر زیدی ملک محمد آصف اور سینئر صحافی چوہدری آصف علی باجوہ کی شمولیت کی تقریب ینگ جرنلسٹ پریس کلب کے آفس میں منعقد کی گئی اس موقع پر چیئرمین محمّد نصیر ملک , چیف ارگنائزر زبیر احمد بھٹی ، صدر محمد یسین بھٹی اور جنرل سیکرٹری عمران افضل دوگل موجود تھے ۔اس پر مسرت موقع پر ینگ جرنلسٹ پریس کلب کے عہددران نے نئے شامل ہونے والے دوستوں کو پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں یہ دوست ینگ جرنلسٹ پریس کلب کے لیے ایک خوبصورت اضافہ ثابت ہونگے اور عوام الناس کے مسائل کی نشاندہی میں اپنا کردار ادا کریں گے انکی شمولیت سے ینگ جرنلسٹ پریس کلب مزید ترقی اور کامیابی حاصل کرے گا آخر میں چیئرمین محمّد نصیر ملک نے ینگ جرنلسٹ پریس کلب نارنگ کی طرف سے شمولیت پر خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا
0