شیخوپورہ نیوز:نارنگ منڈی (نامہ نگار/سردار وقار) ڈگری کالج نارنگ میں فرینڈز فٹبال کلب مرید کے اور نارنگ فٹبال کلب کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا, دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا فٹبال میچ 1-1 گول سے برابر رہا نارنگ فٹبال کلب کے کپتان ندیم ساجن نے بہترین گول کر کے میچ کو برابر کیا نارنگ کمیونٹی, نارنگ میں صحتمند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور فروغ کےلئے بھی کوشاں ہے نارنگ فٹبال فیڈریشن کی سرپرستی سر نثار احمد مغل کر رہے ہیں نارنگ کے تمام کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا میچ کے مہمان خصوصی زاہد عمران کوروٹانہ (پرنسپل دار ارقم سکول) ظہیر عباس (جماعت اسلامی ایم پی اے مرید کے) نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ فضائی کی۔ کوچ ناصر علی بریار نے ریفری کے فرائض سر انجام دیے
0