پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں، آر پی او ملتان سہیل چوہدری
شیخوپورہ نیوز:مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سےجاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیلکے بیٹے مولانا عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔ پولیس حکام نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ واقعے کے فورا بعد پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور اس حوالے سے مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔