0

ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجرا کا بحران کھڑا ہوگیا

ملک بھر میں پاسپورٹ کے اجرا کا نیا بحران کھڑا ہوگیا لیمینیشن پیپر ختم ہونے سے پاسپورٹ کی چھپائی کاکام بند ہوگیا ۔حکام کی نااہلی کے باعث پاسپورٹ کے لیمینیشن پیپر منگوانے کا بروقت انتظام نہ ہوسکا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے سے پاسپورٹ کا لیمینیشن پیپر ختم ہوچکا ہے تاہم حکام نےاس مسئلے کو حل کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جس کے باعث ایک ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاک پانچ لاکھ تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ آفس کو روزانہ بیس سے پچیس ہزار نئے اور تجدید کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں ، پاسپورٹ انتظامیہ کے مطابق لیمینیشن پیپر کا آرڈردیا جا چکا ہے پاکستان پہنچنے میں ایک ہفتہ لگے گا ۔ ذرائع مزید ایک ہفتہ کسٹم سے لیمینیشن پیپر کلئیر کروانے میں لگ سکتا ہے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ اگلے دو ہفتے میں بیک لاک دس لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ بیک لاک کو ختم کرنے میں ایک ماہ سے زائد لگ سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں