313

کھیل گرین شرٹس نے سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز جیت لی۔ پاکستان کی ٹیم نے 164 رنز کا ہدف تین گیند قبل ہی حاصل کرلیا۔

کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے، کپتان کین ولیم سن کی 59 رنز کی اننگز رائیگاں گئی،پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر محمد نواز نے ناقابل شکست 38 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار اداکیا، ان کی 22گیندوں پر 38رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز میں تین فلک شگاف چھکے اور دو چوکے شامل تھے افتخار احمد نے ناقابل شکست 25 رنز بنائے۔

محمد نواز کو آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔نیوزی لینڈ کے بائولر مائیکل بریسویل کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔جمعہ کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بعد میں درست ثابت ہوا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر163نزبناکر پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے 164 رنز کا ہدف دیا۔ کپتان کین ولیم سن نے 59اور گلین فلپس نے 29رنز بنائےجبکہ دیگربیٹرز میں چیپ مین نے 25 اور نیشام نے 17 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نسیم شاہ اور حارث رئوف نے دو، دو جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 29 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن میچ کے پانچویں اوور میں بابر اعظم کیوی بائولر بریسویل کی گیند پر 15 رنز بناکر کین ولیم سن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے،پاکستان کی دوسری وکٹ 11 اوورز میں گری جب شان مسعود کو بریسویل نے صرف 19 رنز پر پویلین کی راہ دکھادی ، اس کے بعد محمد رضوان 29 گیندوں پر 34 رنز بناکر سودھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

بعد ازاں مڈل آرڈر بلے باز حیدر علی اور محمد نواز نے میچ میں قائم پریشر توڑا اور پاکستان ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کیا ، حید علی نے 15 گیندوں پر 31 رنز بنائے اورٹم سائوتھی کی گیند پر چیپ مین کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

آصف علی کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور وہ 2 گیندوں پر ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئےتاہم محمد نواز نے 22 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ناقابل شکست 38 رنز اور افتخار احمد نے 14 گیندوں پر 25 رنز ناٹ آؤٹ بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

یوں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو اس کی سرزمین پر تین ملکی سیریز کے فائنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے مائیکل بریسویل نے دو جبکہ ٹم سائوتھی ،ایش سودھی اور ٹکنر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئو ٹ کیا۔

محمد نواز کو آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ نیوزی لینڈ کے بائولر مائیکل بریسویل کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں