نوید عالم کی صاحبزادی ہاجرہ نے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔
انہوں نے بتایاکہ نوید عالم کی گزشتہ رات لاہور کے کینسر اسپتال میں پہلی کیموتھراپی ہوئی تھی جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر والد کو آئی سی یو منتقل کیا گیا تاہم وہ خالقِ حقیقی سے جاملے۔
نوید عالم 1994کے ہاکی ورلڈکپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے رکن تھے جب کہ اولمپکس، چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز سمیت بے شمار ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
نوید عالم پاکستان ہاکی ٹیم، چین ہاکی ٹیم اور بنگلا دیش ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے تھے۔
خیال رہے کہ نوید عالم کی بیماری پر سابق اولمپئن کوسندھ حکومت کی جانب سے تعاون فراہم کرتے ہوئےبیماری کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے سندھ حکومت کے ٹیکنیکل آفیسر فیض منگی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر شوکت خانم اسپتال کو خط لکھ دیا ہے اور ان کے علاج کے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔
انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ نوٹ لیں اور ان کے علاج معالجے کے لئے ضروری امداد فراہم کریں جس کا تخمینہ چار ملین روپے ہے۔
اولمپیئن فورم کے ممبران ، جس میں 47 سالہ ایک سرگرم ممبر تھا ، فنڈز کا بندوبست کر رہا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1996 کے سمر اولمپکس کے شرکا نے پاکستان ، چین اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کی کوچنگ کی۔