نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعدادوشماری جاری کردیے جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2636 نئے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 64 ہزار 28 ہوگئی، سندھ میں کورونا کے دیگر صوبوں سے زیادہ کیسز ہیں، وہاں وائرس متاثرین کی تعداد25 ہزار309 ہے۔ اس کے بعد پنجاب کا نمبر ہے جہاں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد22 ہزار964 ہے۔ خیبر پختونخوا میں 8 ہزار842 افراد موذی مرض میں مبتلا ہیں، بلوچستان میں بھی کورونا کے وار تھمنے کا نام نہیں لے رہے۔ وہاں 3 ہزار928 افرادمیں وائرس کے تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اسلام آباد میں2 ہزارایک سو مریض زیرعلاج ہیں۔ ملک میں ابتک 22 ہزار305 مریض جان لیوا وبا کوشکست دے کرمکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔دوسری جانب حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤمیں کمی نہیں آئی۔ صرف ایک دن میں 57 افراد مرض کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جس سے ملک میں اموات 13سو17 ہوگئی ہیں ۔24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 931 نئے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک ملک بھر میں 520,017 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
0