0

جاوید لطیف نے آئندہ چند ہفتوں میں نواز شریف کی وطن واپسی کا عندیہ دے دیا

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں نواز شریف کو پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق جاوید لطیف نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نواز شریف کو پاکستان میں دیکھنا چاہتے ہیں، میں بھی نواز شریف کو آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا پاکستان میں استقبال کروں گا، نواز شریف پاکستان کے جس ائیر پورٹ پر اتریں گے تو باہر عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہو گا۔وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کرپٹ خان کی جماعت کے خلاف فیصلہ آئین و قانون کے مطابق دیا، حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اقدامات کر رہی ہے۔

دوسری جانب حمزہ شہباز بھی نواز شریف سے ملاقات کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں، حمزہ شہباز خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں