حالیہ دنوں میں دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے کئی فیچرز متعارف کرائے ہیں اور اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک اور فیچر پیش کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ کی معلومات بتانے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ نے کیمرا موڈ میں تبدیلی کا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین کو تصاویر کے لیے کھولے گئے کیمرے سے ویڈیو بنانا آسان ہو گا۔
ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نیچے “فوٹو” اور “ویڈیو” کا آپشن ہوگا جس کے تحت آسانی سے تصاویر اور ویڈیوز میں صارف سوئچ کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کے اس نئے فیچر تک رسائی فی الحال کچھ صارفین کے لیے نہیں ہوگی جبکہ آئندہ کچھ عرصے تک اسے تمام افراد استعمال کرسکیں گے۔