375

ایف بی آر کا ٹیکس گوشواروں کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

متعلقہ کمشنر کو پیشگی درخواست دینے پر آخری تاریخ میں سہولت دی جاسکتی ہے، اب تک 17لاکھ سے زائد افراد ٹیکس گوشوارے جمع کرا چکے ہیں، آخری تاریخ 30ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے 20 لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے
یف بی آر نے ٹیکس گوشواروں کومتعلقہ کمشنر کو پیشگی درخواست دینے پر آخری تاریخ میں سہولت دینے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے ٹیکس گوشواروں کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اب تک 17 لاکھ سے زائد افرادٹیکس گوشوارے جمع کرا چکے ہیں، تیس ستمبر تک انکم ٹیکس گوشوارے 20 لاکھ سے تجاوز کرنے کا امکان ہے، متعلقہ کمشنر کو پیشگی درخواست دینے پر آخری تاریخ میں سہولت دی جاسکتی ہے۔

ٹیکس دہندہ کے درخواست دینے پر 15روز اضافی دیئے جاسکتے ہیں۔ اسی طرح فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ان لینڈ ریونیو کے کمشنرز کو کیس ٹو کیس بنیاد پر ٹیکس گزاروں کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع دینے میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق چونکہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی ہے ا س لئے ان لینڈریونیوکے کمشنرز کوکیس ٹوکیس بنیادپرٹیکس گزاروں کو گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع دینے میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے شہریوں اورایسوسی ایشنز آف پرسنز کو یاددہانی کرائی گئی ہے کہ وہ 30 ستمبر2023 تک اپنے ٹیکس گوشوارے لازمی جمع کرائے۔ایف بی آر نے شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن گوشوارے جمع کرانے کی سہولت پہلے سے فراہم کی ہے۔ شہری انکم ٹیکس ریٹرن ایف بی آر کے ویب پورٹل آئرس سسٹم اور ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے فائل کرسکتے ہیں، تنخواہ دار/کاروباری حضرات اور ایسوسی ایشن آف پرسنز اِنکم ٹیکس ریٹرن 30ستمبر، 2023 تک فائل کرسکتے ہیں تاہم گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کیلئے اب وہ ان لینڈریونیوکے متعلقہ کمشنرز کودرخواست دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں