مرکزی انجمن تاجران کی کال پر مین بازار سمیت ملحقہ گلیوں،بازاروں ،پلازوں کے تاجروں نے ضلعی انتظامیہ کیساتھ مکمل طور پر تعاون کے باوجود تاجروں کیساتھ نارواسلوک کی بناء پر مکمل طور پر شٹر ڈائون ہڑتال کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ضلعی سیکرٹریٹ مین بازار میں تاجر اکٹھے ہوگئے تاجروں نے انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی کی ۔اور ڈپٹی کمشنر آفس میں تاجروں کیساتھ ہتک آمیز رویہ پر ڈپٹی کمشنر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔احتجاج میں سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے بھی شرکت کرکے تاجر برادری سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا ویژن خالصتاً پاک وطن کی خودمختاری،عوامی ترقی ،خوشحالی ہے شیخوپورہ کی تاجر برادری پنجاب حکومت کی پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کررہی ہے مگر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا دفتر بروکر مافیا کا گڑھ بن گیا ہے ۔ شیخوپورہ میں ایک بار پھر کرائم کی شرح میں تشویشناک حد اضافہ کی وجہ انتظامی افسروںکی غفلت اور لاپرواہی ہے۔ اس موقع پر ذیشان پرویز ، پرویزاقبال،احمد خورشید چودھری ،حاجی یعقوب بگا،تمثیل حامد،اکبر علی چوہان،میاں تنویر احمد، رانا فاروق اسلم، ابوبکر صدیق، فاروق شیخ ،رانا مہران فیاض ، حاجی عباس ،رانا عمران ،چودھری جمیل گادھی ،ملک فریاد علی سمیت سینکڑوں تاجر موجودتھے ۔
0