0

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بار صدر امجد گوپے را کا پیغام

کشمیری عوام جس جرات اور بہادری سے مقابلہ کرتے چلے آرہے ہیں اس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی،
کشمیری حریت پسندوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں، صدر بار چوہدری امجد علی گوپے راء ایڈووکیٹ ہائیکورٹ
شیخوپورہ(شیخ غفران محمود  سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے صدر چوہدری امجد علی گوپے راء ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوگی کشمیری حریت پسندوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیری عوام جس جرات اور بہادری سے مقابلہ کرتے چلے آرہے ہیں اس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی، اقوام متحدہ اپنی پاس کردہ قرار دادوں پر عملدرآمد میں ناکام ثابت ہوا جو پوری دنیا کے مہذب انسانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، اگر کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جاتا تو یہ مسئلہ حل ہوچکا ہوتا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری امجد علی گوپے راء ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کہا کہ 80 لاکھ کشمیریوں پر نو لاکھ بھارتی فوج مسلط کی گئی ہے جو مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا چکی ہے گزشتہ سات دھائیوں سے کشمیری عوام بھارتی حکومت کے ظلم و ستم کا شکار ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو اس حق خودارادیت سے محروم نہیں کر سکی، بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں کی گئی جسے عالمی سطح پربھی تسلیم کیا گیا ہے، بھارتی مظالم کے علامتی اور ریاست کی دہشت گردی کے باوجود کشمیری عوام پرعزم ہیں بھارت کی ریاسی کشمیر کی عوام کو خاموش کروانے میں ناکام رہا ہے، اسی طرح ہم بھی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بطور پاکستانی اور بطور شیخوپورہ کے باسی ہم بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے کشمیری عوام کے حق میں بھرپور آواز بلند کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں