309

عوام ڈینگی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں،ڈپٹی کمشنر اصغر علی جوئیہ

شیخوپورہ (غفران محمود سے) شیخوپورہ کی پانچوں تحصیلوں میں ڈینگی کے لاروے کی تلفی کے سلسلہ میں محکمہ صحت،میونسپل کمیٹیوں کے عملے کو متحرک کر دیا گیا ہے وہ قبرستانوں ٹائر شاپس،جوہڑکا روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کرے گے اور اس سلسلہ میں آگاہی مہم بھی شروع کی جارہی ہے تاکہ گھروں کی چھتوں پر کچرا اور دیگر سامان میں بارشی پانی کھڑا نہ ہو ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے ڈینگی کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ ضلع کے تمام دفتروں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے جہا ں سے چیکنگ کےدوران لاروا ملا ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ڈینگی ٹیموں کی نگرانی ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر کرے گا اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ارسال کی جائے گی اس موقع پرسی ای او ڈاکٹر صدیق بلوچ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عادل شہزاد ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر عاصم نواز چیمہ و دیگر محکموں کے آفیسرز نے شرکت کی انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ ڈینگی کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ان کے بتائے ہوئے ایس او پیز پر عمل کیا جائے انہوں نے کہاکہ ابھی تک شیخوپورہ میں ڈینگی کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا لوگوں کو چاہئے کہ وہ اپنے گھروں میں کوئل مچھر مار اسپرے کا استعمال کریں اور ہاف بازو کی بجائے پورے بازو کے کپڑے پہنے۔

کیٹاگری میں : صحت
اپنا تبصرہ بھیجیں