0

شیخوپورہ نیوز فیس بک پیج کے 1 لاکھ فالورز مکمل ہونے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد

ششیخوپورہ (شیخوپورہ نیوز )شیخوپورہ نیوز کے ایک لاکھ فالورز مکمل 1 لاکھ فالورز مکمل ہونے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد ، تقریب کے مہمان خصوصی سینیئر وائس چیئرمین ملک محمد بوٹا،ممبر پریس کلب رانا شاہد لطیف خان، اختر رسول جنجوعہ مینجر ایف ایم ریڈیو 107 ملک عمران بوٹا, محمد ارشد بوٹا, محمد اشرف بوٹا ,ایڈیٹر انچیف شیخوپورہ نیوز شیخ غفران محمود ,ایڈیٹر شیخ ایاز شبیر ,سوشل میڈیا ہیڈ شیخ طلال شیخوپورہ نیوز ٹیم کے ممبر سید مسیب، میاں حمزہ، بلال منظور،ولی سیٹھ، سیٹھ غلام قادر اور شیخوپورہ ٹیکس بار فنانس سیکرٹری حماد عارف ملہی ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اختر رسول جنجوعہ نے کہا کہ شیخوپورہ نیوز کی ٹیم بہت اچھا کام کر رہی ہے جس کی مثال کوئی نہیں ہمیں جب بھی خبر شائع کرنی ہو اس کی مکمل تصدیق کر کے شائع کرنی چاہیے تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں مزید کہا کہ امام مسجد نبوی ص سے سوشل میڈیا کہ حوالے سے سوال ہوا امام صاحب نے فرمایا کل قیامت کو اس کے بارے میں سوال ہوگا کہ سچ لکھا کہ جھوٹ، ٹیم شیخوپورہ نیوز کی اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی،

ممبر پریس کلب رانا شاہد لطیف خاں نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ جب ہم عوامی مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھ کر اُجاگر کریں گے تو ترقی آپ کے قدم چومے گی۔تقریب کے مہمان خصوصی الحاج ملک محمد بوٹا سینیئر وائس چیئرمین پریس کلب شیخوپورہ نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخوپورہ نیوز کی ٹیم کو ایک لاکھ فالورز مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کی اسی جذبے لگن سے کام کرنے کی نصیحت کی اور نڈر بے باک صحافت کو فروغ دینے کا پیغام دیا تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا

، ٹیم شیخوپورہ نیوز کے جانب سے مہمانوں کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں