شیخوپورہ(شیخوپورہ نیوز)لوگوں کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے کوشاں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمدعاصم جاوید اور ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خاں کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے آج بروزجمعرات خوراک سے منسلک85کاروبارکا معائنہ کیا گیا ۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 123،000روپے جرمانہ اور جعلی بوتلوں کے 1 یونٹ پر ایف آئی آر بھی درج کر وائی گئی۔
مزید یہ کہ معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شیخوپورہ میں مختلف جگہ پر ناقہ لگایا گیا اور97،340لٹر دودھ کو چیک کیا گیا۔ دودھ کو دودھ کے معیار کے مطابق نہ ہونے پر 240 لٹر دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا ۔ مزید براں مضرصحت اور غیر معیاری اشیاء جن میں2،284 لٹر مشروبات اور مزید بیکری پرو ڈکٹس وغیرہ شامل تھیں کو موقع پر تلف بھی کیاگیا۔مزیدبراں باقی فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔
0