0

شیخوپورہ گلیوں محلوں سے خاکروب غائب،مین شاہرات اورسرکاری افسران کے گھروں میں تعینات

شیخوپورہ(شیخوپورہ نیوز سے)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے صفائی ستھرائی کے دعوئے دھرئے کے دھرئے رہ گئے،گلیوں محلوں سے خاکروب غائب،مین شاہرات اورسرکاری افسران کے گھروں میں تعینات،ڈھکن غائب،کوڑا کرکٹ اورسیوریج پائپ لائنوں کے گندئے پانی میں مچھروں،مکھیوں اورچوہوں کی بھرمار انتظامیہ سب اچھا کا راگ الاپنے میں مصروف عمل،سروئے کے مطابق اندرون شہر گلی محلوں،شرقپور روڈ،طارق روڈ،بھکھی روڈ،نئی آبادی آرائیانوالہ،محلہ رفاقت آباد،جنڈیالہ روڈ،خالد روڈ،محلہ رسولپورہ،محلہ مسلم گنج،محلہ احمدپورہ،اسرارکالونی،محلہ بمبانوالہ،گھنگ روڈ کی ملحقہ گلیوں میں ڈمپنگ پواینٹ نہ بنائے جانے کی وجہ سے مکین گلی محلوں کے خالی پلاٹوں،چوکوں،چوراہو،شاہراؤں میں ہی گندگی کے ڈھیرئے لگادیتے ہیں جن کو خاکروبوں کی طرف سے نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے لوگ اسی کوڑا کرکٹ کو آگ لگا دیتے ہیں،جس سے فضائی آلودگی بھی پھیل رہی ہے اور مکین موسمی بخاروں،کھانسی،الرجی سمیت پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں،محلہ رفاقت آباد میں پچھلے2ماہ سے خاکروب غائب ہیں گلیوں میں کوڑا کرکٹ اورپلاٹوں میں کوڑا جمع ہونے اورآگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ماسٹرعزیزسٹریٹ میں سیوریج پائپ لائنوں کے ڈھکن غائب ہیں،مچھروں کی بہتات،چوہوں اورمکھیوں کی آمجگاہ بنے ہوئے ہیں گلی محلوں کی نالیاں اورنالوں میں گندگی جمع ہونے سے بھی لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں،بھینسوں کے گوبر اورشہری حدود میں بھینسوں کے تربیلوں میں اضافہ کے باعث بھی گندگی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے شہریوں محمد عباس،محمد طلال سمیت متعدد افراد کی جانب سے صفائی ستھرائی کے حوالہ سے دی جانے والی تحریری درخواستوں کو بھی انتظامیہ نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا،عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ اور چیف آفیسر بلدیہ محمد منشا جاوید کو دی جانیو الی درخواستوں کاریکارڈ چیک کرکے کاروائیاں نہ کرنے والوں کے خلاف اورگندگی پھیلانے والے گوالوں کے خلاف فی الفور ایکشن لیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں