شیخوپورہ (شیخوپورہ نیوز سے)وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے صفائی ستھرائی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جنڈیالہ روڈ میں سیورج پائپ لائنوں کی بندش کے باعث میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف سینکڑوں معمر، بچوں اور جوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر جنڈیالہ روڈ کے ٹریفک کو معطل کر کے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو ماہ سے سیوریج نظام کی بندش کے باعث علاقہ مکینوں میں گندگی کے باعث بیماریاں جنم لے رہی ہیں مکھیوں اور مچھروں کی بہتات کے باعث کم سے بچے بیمار ہو رہے ہیں بار بار میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کو باور کروانے کے باوجود انتظامیہ خواب خرگوشاں کے مزے لوٹ رہی ہے اگر عید سے قبل میونسپل کارپوریشن عملہ نے صفائی ستھرائی کے کاموں کو سرانجام نہ دیا تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
0