وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے عیدالفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔
ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات دی گئی ہیں.
واضح رہے کہ 13 اپریل بروز ہفتہ ہے اور اتوار کی چھٹی ساتھ ملنے سے ملازمین پانچ چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔
اسی طرح ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے اداروں میں ہفتہ 13 اور اتوار 14 اپریل کو چھٹی ہو گی وہ بھی پانچ چھٹیاں ہی منائیں گے۔
0