شیخوپورہ(شیخوپورہ نیوز سے)وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں ، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارواٸیاں جاری۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان کی زیر نگرانی ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پراٸس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب یکم اپریل سے ابتک 6 ہزار 233 انسپیکشنز کی جا چکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے بتایا کہ کارواٸیوں کے دوران 157 ناجائز منافع خوروں اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والوں کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 19 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اشیاۓ ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر دستیابی اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزیوں پر 3 ذخیرہ اندوزوں پر مقدمات کا اندراج 4 ناجائز منافع خوروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ شہریوں اشیائے خورد و نوش کی مقررہ نرخ پر فراہمی یقینی بنانے اور ذخیرہ اندوزی و ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانہ اور کاروائی کے حوالہ سے ضلع شیخوپورہ کی کارکردگی نمایاں ہے اور شہریوں کا استحصال کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کے استحصال و ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا کہ رمضان المبارک میں تاجر تنظیموں کو بھی حکومتی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی تلقین کی گئی ہے۔
0